10 نومبر، 2026، 11:32 AM

آبنائے ہرمز سے بحری بارودی سرنگیں صاف نہیں کی گئیں، سپاہ پاسداران

آبنائے ہرمز سے بحری بارودی سرنگیں صاف نہیں کی گئیں، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران نے امریکی صدر کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کا کوئی آپریشن نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے آبنائے ہرمز سے بحری بارودی سرنگیں صاف کیے جانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کا جواب دے رہے تھے کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل ہے۔ محبی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں اس آبی گزرگاہ میں تیل بردار جہازوں کے ساتھ پیش آنے والے متعدد واقعات نے واشنگٹن کے اس دعوے کی حقیقت واضح کر دی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب روزانہ متعدد بحری جہازوں کے ساتھ واقعات پیش آ رہے ہیں تو امریکہ کس بنیاد پر آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعویٰ کر رہا ہے؟

سپاہ پاسداران کے ترجمان نے ٹرمپ اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر بریڈ کوپر کے ان بیانات کو بھی مسترد کیا جن میں آبنائے ہرمز سے بحری بارودی سرنگیں صاف کرنے کی بات کی گئی تھی۔ انہوں نے ان دعوؤں کو سراسر غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ’آبنائے ہرمز سے کوئی جنگی بارودی سرنگ صاف نہیں کی گئی۔ یہ دعویٰ صریحاً جھوٹ ہے۔

محبی نے مزید کہا کہ کسی کو بھی آبنائے ہرمز میں داخل ہو کر بارودی سرنگیں صاف کرنے کی کارروائی کرنے کی جرأت نہیں ہوگی۔

News ID 1942741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha